ریاست

سی ڈی پی او نے بحالی کی اگلی سنوائی 25 نومبر کو مقرر کی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-Nov-2019

بتیا،(انیس الوریٰ)،نوتن بلاک کے اطفال ترقی منصوبہ میں بحالی کو لے کر دو جماعت کے درمیان سی ڈی پی او کی صدارت میں دلیل پیش کی گئی۔ جس میں پوربی نوتن پنچایت کے وارڈ نمبر 2کے امیدوار فاطمہ خاتون اور نازنیں کوثر کی دلیل سننے کے بعد سی ڈی پی او افسر مینورانی نے اگلی سنوائی کے لئے 25نومبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔ وہیں ایک جماعت کی فاطمہ خاتون نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ نازنیں کے سسر نس کریم میاں ، ساس انوا خاتون، شوہر کے بڑے بھائی منظور عالم گزشتہ کئی دہائی سے پنجاب میں رہ رہے ہیں۔ جو موجودہ پارلیمانی انتخاب میں ووٹ نہیں دیئے ہیں اور سنڈیکیٹ بینک کے ذریعہ لون بھی لیا ہے اور ایک فیکٹری بھی چلاتاہے۔ وہیں گاؤں میں لوگ دبی زبان میں لوگ کہنے پر مجبور ہیں نس کریم انصاری اور ان کا پورا خاندان کئی دہانی سے لدھیانا میں اپنا کاروبار چلارہاہے۔ وہیں ایس ڈی پی او مینو رانی نے بتایاکہ دونوں جماعت کی دلیلیں سننے کے بعد اس کی اگلی سنوائی 25 نومبر کو مقرر کردی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper