فن فنکار

شادی کے بعد کھانا بنانے میں ماہر ہو گئی ہیں سونم

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 23-Nov-2019

ممبئي(یو این آئی) بالی ووڈ اداکار انیل کپور کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی سونم کپور شادی کے بعد کھانا بنانے میں ایکسپرٹ ہو گئی ہیں۔سونم کپور، آنندآہوجا سے شادی کے بعد لندن شفٹ ہو گئی ہیں۔ تاہم، کام کے سلسلے میں وہ ہندستان آتی رہتی ہیں۔ سونم لندن اور ہندستان کے درمیان توازن پیدا کرنے میں لگی ہوئی ہیں. جب بھی ان کی کوئی شوٹنگ نہیں ہوتی ہے تو وہ اپنے شوہر کے ساتھ لندن میں ٹائم گذارتی ہیں۔ انیل کپور نے بتایا کہ شادی کے بعد سونم میں تبدیلیاں آئی ہیں اور وہ کھانا بھی بنانے لگی ہیں۔انیل کپور نے کہا،حالانکہ میں نے ابھی تک ان کے ہاتھ کی کوئی چیز ٹیسٹ نہیں کی ہے، لیکن سنا ہے کہ وہ اچھا کھانا بنالیتی ہیں۔ میرا اورآنند کا رشتہ ایسا ہے جیسے ہم دوست ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper