سیاست سیاست

صدر راج کی تجویز کو کابینہ کی ہری جھنڈی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-Nov-2019

مہاراشٹر:مہاراشٹر میں جاری سیاسی اٹھا پٹخ کے درمیان گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کی طرف سے صدر راج کی سفارش کے بعد مرکزی کابینہ نے بھی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ اب ریاست میں صدر راج محض ایک قدم دور رہ گیا ہے۔ صدر کی منظوری ملتے ہی ریاست میں صدر راج نافذ ہو جائے گا۔کانگریس لیڈر سنجے جھا نے اس پر ٹویٹ کر کہا کہ ’ ہوشیاری نہیں! گورنر کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا‘۔ وہیں، شیوسینا لیڈر پرینکا چترویدی نے صدر راج نافذ کئے جانے کی خبروں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’ جب این سی پی کو دیا گیا وقت ختم نہیں ہوا ہے تو ایسے میں عزت مآب گورنر صدر راج کی سفارش کیسے کر سکتے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper