ریاست

ضلع مجسٹریٹ نے مڈل اسکول کا کیا معائنہ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 08-Nov-2019

سمستی (فیروز عالم) سمستی پور ضلع مجسٹریٹ نے اچانک موہن پور گاؤں میں واقع مڈل اسکول کا اچانک معائنہ کر دیئےپرنسپل محترمہ ارچنا کماری کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرنے کی ہدایت،واضح ہوکہ جمعرات کے روز ضلع مجسٹریٹ ششانک شوبھنکر نے موہن پور گاؤں میں واقع مڈل اسکول کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے ہر ایک درجہ میں جاکر سیلیبس سمیت مڈے مل،بیت الخلا روم،و اساتذہ و طلباء کے حاضری رجسٹر کا معائنہ کیا،وہیں معائنہ کے دوران اسکول کی پرنسپل محترمہ ارچنا کماری بغیر چھٹی درخواست دیئے غائب پائے جانے پر ضلع مجسٹریٹ نے فوری طور پر ڈی پی او اسپیشلسٹ مینٹ کو فوری طور پر سسپیشن کے عمل کو اختیار میں لاتے ہیں محکماتی کاروائی کرنے،و وجہ بتاؤ نوٹس دینے تک تنخواہ روک لگانے کی ہدایت دی،وہیں ضلع مجسٹریٹ نے ڈی پی او اسپیشلسٹ مینٹ کو ضلع کے سبھی سرکاری اسکولوں میں تعلیمی پروگرام کو بہتر طریقے سے عمل میں لانے کے ساتھ ہی سبھی اساتذہ کو اسکولوں میں حاضر رہنے کی ہدایت دی۔

About the author

Taasir Newspaper