ہندستان ہندوستان

عدالت عظمیٰ کے اہم فیصلہ پر سب کو اس کا احترام کرنا چاہئے:ضلع مجسٹریٹ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-Nov-2019

مین پوری(پریس ریلیز) ضلع مجسٹریٹ پرمود کمار اپادھیائے وپولیس سپرنٹنڈنٹ اجے شنکر رائے نے تحصیل گھرور علاقے کے پردھانوں،کوٹے داروں ،اے این ایم کے ساتھ منعقدہ میٹنگ میں کہا کہ آئندہ دنوں میں سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ آنے والا ہے، جو بھی فیصلہ ہو سب لوگ اس فیصلہ کا احترام کریں ۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب اپنے اپنے علاقے، گائوں ،کے قابل احترام لوگ ہیں، آپ لوگوں کو اپنے اپنے علاقہ کے ہر گھر کے ہرفرد تک رسائی حاصل ہے، آپ سب کو گائوں اور علاقے کے لوگوں کے بارے میں اچھی معلومات ہے ،آپ سب علاقے کے ہر فرد کو سمجھائیںکہ وہ فیصلہ پرکسی طرح کی خوشی اور غم کا اظہار نہ کریں ، مثبت سوچ کے ساتھ عدالت عظمیٰکے اہم فیصلے کو دل سے قبول کریں ،اور انھیں بتائیں کہ جو بھی فیصلہ آجائے سب کو عدالت کا فیصلہ قبول کرنا چاہئے،خلل ڈالنے والے اور افوا ہ پھیلا نے والوں سے دور رہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع مین پوری گنگا ،جمنی تہذیب کیلئے جانا جاتا ہے،عدالت عظمیٰ کے فیصلہ کے بعد بھی آپ لوگوں میں وہی تہذیب بر قرار رہے جس کیلئے آپ پہچا نے جاتے ہیں ۔انہوں نے ڈپٹی مجسٹریٹ، تھانہ انچارجوں، گاؤں کے پردھانوں، کوٹیداروں سے کہا کہ وہ حفاظتی کمیٹیوں کی باقعدگی سے نشستیں قایم کریں ، انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پینی نظر رکھی جارہی ہے ،سوشل میڈیا پر مانیٹرنگ کیلئے ایک سیل بھی تشکیل دیا گیا ہے، جو 24 گھنٹے فعال رہتا ہے، کسی بھی شخص کو غیر سندی، گمراہ کن، قابل اعتراض پوسٹس پوسٹ کرنے اور اسکو لائک کمینٹ اور شیرکر نے والا بھی مجرم گردانا جائیگا ،اور ایسے لوگوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پر چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اے کے پانڈے، پروجیکٹ ڈائریکٹر ایس سی مصرا، وغیرہ لوگ موجود تھے۔

About the author

Taasir Newspaper