سیاست سیاست

لالو کا ٹویٹ : آؤ مل کر دنیا کو دیکھا دیں یہ گاندھی کا ملک ہے

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-Nov-2019

پٹنہ: آرجے ڈی سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو نے آج کہا کہ ایودھیاپر سپریم کورٹ کا جو فیصلہ ہے اس کا احترام کرتے ہوئے۔ ہمیں اتحادو سالمیت کے ساتھ رہنا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کرکہا کہ انسانیت اور آئین میں بھی ہمارا مذہب ہے۔ ہمیں اتحادوبھائی چارہ کے ساتھ اپنے ہر فرض کو نبھانا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’’یہ گاندھی کا دیش ہے جہاں اتحادوسالمیت کے ساتھ لوگ رہتے ہیں‘‘ چارہ گھپلے کے ایک معاملے میں لالو پرساد فی الحال جیل کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper