ریاست

لوٹ کے دوران پٹرول پمپ مالک کو جرائم پیشوں نے ماری گولی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-Nov-2019

چھپرہ: بے خوف جرائم پیشوں نے آج لگاتار دوسری بار لوٹ کے ساتھ گولی باری کے واقعہ کو انجام دیاہے۔ تازہ معاملہ چھپرہ کا ہے جہاں جرائم پیشوں نے ٹاؤن تھانہ سے محض کچھ ہی دوری پر لوٹ کے واقعہ کو انجام دینے کی کوشش کی۔ جرائم پیشے 17 لاکھ روپے لوٹنے میں کامیاب ہوجاتے لیکن مقامی لوگوں کو اس کی بھنک لگی تو لوگوں نے مقابلہ کرتے ہوئے جرائم پیشوں کو دوڑا کر پکڑ لیا۔ تاجر کو دوگولیاں لگی ہیں۔ ٹاؤن تھانہ کے قریب اسٹیٹ بینک کے پاس ہی جرائم پیشوں نے پٹرول پمپ مالک امیت کمار سے گولی مار کر17 لاکھ روپے لوٹنے کی کوشش کی لیکن وہ اس میں ناکام رہے۔امیت روپئے سے بھرا بیگ بینک میں جمع کرنے لے جارہے تھے تبھی جرائم پیشوں نے انہیں گھیر کر فائرنگ کردی۔

About the author

Taasir Newspaper