دسترخوان

مصالحہ چکن بنانے کی ترکیب

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 08-Nov-2019

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

اجزاء

مرغی کا گوشت 1کلو گرام

 تیل 1/2 کپ

 پیاز(سلائس کا ٹ لیں) 3عدد

 کڑی پتے 1/2کپ

 نمک حسب ذائقہ

 ہرادھنیا 1کپ(باریک چوپ کرلیں)

 ادرک 2انچ کا ٹکڑا

 لہسن کے جوئے 6-8عدد

 رائی 3/4چائے کے چمچے

 ثابت سیاہ مرچیں 1چائے کا چمچہ

 سرخ مرچ پاؤڈر 1کھانے کا چمچہ

 دھنیا پاؤڈر 3کھانے کے چمچے

 ہلدی پاؤڈر 1/2چائے کے چمچے

 ناریل(کش کیا ہوا) 1/2کپ

 خشخاش 1کھانے کا چمچہ

تیار کرنے کی ترکیب

مرغی کے گوشت کو نیم گرم پانی میں ایک چٹکی نمک ڈال کر تھوڑی دیر بھگودیں۔

نیم گرم پانی سے گوشت کو نکال کر اچھی طرح دھولیں ۔

ادرک ‘لہسن‘رائی ‘زیرہ اور سیاہ مرچوں کو ایک ساتھ پیس کررکھیں۔

سرخ مرچ پاؤڈر‘دھنیا پاؤڈر‘ہلدی پاؤڈر اور 1/4کپ پانی کو مکس کرلیں۔

تازہ کش کیا ہوا ناریل اور خشخاش کو باریک پیسٹ کی شکل میں پیس لیں۔

سوس پین میں تیل گرم کرکے پیاز ڈال کر گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کریں۔

کڑی پتے اور نمک ڈال کر اس میں ادرک‘لہسن والا پیسٹ شامل کریں۔

ہلدی پاؤڈر‘سرخ مرچ پاؤڈر والا پیسٹ ڈال کر 2-4منٹ تک فرائی کرنے کے بعد گوشت شامل کرکے5منٹ تک مزید فرائی کریں۔

ٹماٹر اور ڈیڑھ کپ پانی ڈال کر ڈھک کر10-15منٹ تک پکائیں۔

گوشت گل جانے پرناریل اور خشخاش کا پیسٹ شامل کرکے درمیانی آنچ پر5منٹ تک پکائیں۔ہرادھنیا چھڑک کر آنچ سے اُتارلیں نان کے ساتھ سروکریں۔

About the author

Taasir Newspaper