سیاست سیاست

معاشی مندی کیلئے نوٹ بندی اور جی ایس ٹی ذمہ دار:شرد یادو

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-Nov-2019

بھوپال،(یو این آئی)لوک تانترک جنتا دل کے سربراہ اور سابق مرکزی وزیر شرد یادو نے مرکز کی نریندر مودی حکومت کی نکتہ چینی کرتے ہوئے آج کہا ہے کہ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کی وجہ سے آج ملک معاشی مندی کے دور سے گذررہا ہے۔مسٹر یادو نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے اشیاء اور سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) میں کئی ایسے التزامات کردیئے ہیں جس کی وجہ سے آج ملک کی سبھی صنعتیں گھاٹے میں چل رہی ہیں۔ اس کی وجہ سے بے روزگاری میں اضافہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کے بعد پورے ملک میں ساڑھے تین کروڑ لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں۔ مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرحد چھ فیصد سےبھی کم ہوگئی ہے۔بے روزگاری کی شرح 5ء8 فیصد سے بھی زیادہ ہے جو سال 12۔2011 تک 7ء2 فیصد تھی۔انہوںنے کہا کہ مرکزی حکومت ہر مورچے پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper