کھیل

ملان کی تاریخی سنچری سے انگلینڈ نے کی برابری

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-Nov-2019

نیپئر،(یو این آئی ) ڈیوڈ ملان (ناٹ آؤٹ 103) اور کپتان ایون مورگن (91) کی زبردست اننگز کی بدولت انگلینڈ نے اپنے ٹوئنٹی 20 تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنانے کے ساتھ میزبان نیوزی لینڈ کو چوتھے میچ میں 76 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-2 کی برابری حاصل کر لی ہے۔انگلش بلے باز ملان نے 48 گیندوں میں سنچری بنا کر اپنی ٹیم کے لئے ٹوئنٹی 20 کی سب سے تیز سنچری بنانے کی بھی کامیابی اپنے نام کر لی ہے۔ انہوں نے 51 گیندوں میں نو چوکے اور چھ چھکے لگا کر 103 رن بنائے اور ناٹ آؤٹ لوٹے۔ ان کے ساتھ مورگن نے 41 گیندوں میں سات چوکے اور سات چھکوں کی مدد سے کیریئر کی بہترین 91 رنز کی اننگز کھیلی لیکن اپنی سنچری سے نو رن دور رہ گئے۔

About the author

Taasir Newspaper