ہندستان ہندوستان

ملک کی تعمیر نو میںاساتذہ ایک اہم کردادار ادا کرتے ہیں : پردیپ کمار

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-Nov-2019

مین پوری (حافظ محمد ذاکر ) ا ساتذہ معاشرے کی تعمیر نو کرتا ہے وہ معاشرے کو ایک نئی سمت دیتا ہے، اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتا ہے، زندگی گزارنے کا اصل طریقہ یہ ہم کو اساتذہ سے سے ملتا ہے ،اور ہمیں صحیح راہ پر چلنے کی ترغیب دیتے ہیں ’’ استاذ ‘‘ہر ایک کی زندگی میں بہت اہمیت رکھتا ہے، سماج اور معاشرے میں بھی ان کا اپنا ایک خاص مقام ہے، اچھے استاد کی عزت ،وقعت ،احترام ہر معاشرے اور سماج میں کی جاتی ہے ، اساتذہ کی وجہ سے ہی قومی تعمیر کا کام انجام پذیر ہوتا ہے ، اساتذہ کا بچوں کی ہمہ جہت ترقی، بچوں کی معاشرتی نشونما میں اہم کردار ہے، اساتذہ کی تمام کامیابیوں میں اہم کردار ہوتا ہے، بچے والدین سے زیادہ اپنے اساتذہ کو ترجیح دیتے ہیں۔ مذکورہ باتیں ضلع مجسٹریٹ پرمود کمار اپادھیائے نے اسکولوں کی ہمہ جہت ترقی کے میدان میں تعلیمی کام، بہتر انتظامات ، سہولیات، مڈ ڈے کھانے کا معیار، طلباء کے داخلہ اور حاضری، تعلیمی جدتوں کا نفاذ اور بہتر انتظام شامل ہیں، محکمہ بنیادی تعلیم کے اساتذہ کو اعزازی سار ٹیفکیٹ دیتے ہوئے کہیں ،انہوں نے کہا کہ اساتذہ اسکولوں میں پڑھنے اور سیکھنے کے ماحول کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ بچوں کی سو فیصد حاضری کو یقینی بنائیں، انہوں نے کہا کہ بچوں کو سرکاری سطح سے مفت مڈ ڈے کھانا، لباس، جوتے اور موزے اور دیگر چیزیں دستیاب کی جارہی ہیں، نیز بچوں کا طبی ٹیسٹ بھی کرایا جارہا ہے، بچوں کو معیاری تعلیم کیلئے تربیت یافتہ اساتذہ کی تعیناتی کی جارہی ہے ، انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی تعلیمی معیار اور لیاقت میں کسی طرح کی کوئی کمی نہیں ہے ، تمام اساتذہ طلباء کو پڑھانے کے اہل ہیں، اساتذہ مکمل تیاری کے ساتھ بچوں کو پڑھائیں، بیٹیوں کی تعلیم میں کسی قسم کا امتیا زی سلوک نہ ہونے دیں ، اس کیلئےاجتماعی کوششیں کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ والدین نے اپنے بچوں کی تعلیم کی ذمہ داری آپ کو سونپی ہے، آپ کو والدین کے اعتماد پر کھرا اترنا ہے ، طلباء کو اخلاقی تعلیم کے ساتھ ساتھ عملی تعلیم، ماحولیاتی تحفظ کے ساتھ ساتھ طالب علم کو کھیل کود کے میدان میں دلچسپی لینے میں ان کی حوصلہ افزائی کریں، جس طرح سے آپ بچے کی نشوونما کریں گے، بچہ اپنی زندگی میں بھی اسی کو اپناتے ہوئے آگے قدم بڑھائیگا ، آپ سب کے ہاتھ میں اہم ذمہ داریاں ہیں، آپ کو پوری ذمہ داری کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھانی ہیں، طلباء کو جانکاری کے ساتھ ساتھ آئیڈیا لو جیکل، نظم و ضبط کی طرف کام کرنا بھی سکھانا ہے ، مختصر اس موقع پر چیف ڈویلپمنٹ آفیسر ناگیندر شرما، ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ آفیسر پروین کمار رائے وغیرہ موجود تھے۔

About the author

Taasir Newspaper