سیاست سیاست

مہاراشٹر کے بعد بی جے پی کو اب جھارکھنڈ میں جھٹکا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-Nov-2019

رانچی۔ جھارکھنڈ میں اسمبلی الیکشن کی تیاریوں کے درمیان بی جے پی کو جھٹکا لگا ہے۔ مرکزی حکومت میں شامل این ڈی اے کی اہم حلیف لوک جن شکتی پارٹی نے اکیلے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی رکن پارلیمنٹ چراغ پاسوان نے کہا کہ ایل جے پی نے جن سیٹوں کی مانگ کی تھی ، ان میں سے زیادہ تر پر بی جے پی نے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ ایسے میں ان کی پارٹی جھارکھنڈ اسمبلی الیکشن اپنے بل پر لڑنے کے لئے تیار ہے۔چراغ پاسوان نے کہا کہ ایل جے پی اس بار ’ ٹوکن‘ کے طور پر دی جانے والی سیٹوں کو قبول نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایل جے پی جھارکھنڈ کی 50 سیٹوں پر اکیلے دم پر الیکشن لڑنے کو تیار ہے اور آج شام تک پارٹی امیدواروں کی پہلی فہرست کا اعلان کر دیا جائے گا۔مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کے بیٹے چراغ پاسوان کو حال ہی میں پارٹی کا نیا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ چراغ پاسوان مسلسل دو بار سے بہار کی جموئی لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ چراغ پاسوان نے پیر کے روز بھی جھارکھنڈ میں اکیلے الیکشن لڑنے کی اپنی منشا ظاہر کی تھی۔

About the author

Taasir Newspaper