ہندستان ہندوستان

مہارا جہ تیج سنگھ ضلع اسپتال میں مہنگے طبی ٹیسٹ بھی فری ہونگے

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-Nov-2019

مین پوری(حافظ محمد ذاکر ) جلد ہی ضلع اسپتال میں مریضوں کا مہنگا طبی معائنہ مفت میںہوگا، اس کیلئےلیب کے ساتھ 2024 تک معاہدہ کیا گیا ہے، ضلع ہسپتال کے سی ایم ایس ڈاکٹر آر کے ساگر کے مطابق گورنمنٹ ضلع اسپتال میں مہنگے ٹیسٹوں کی مفت سہولت مہیا کرانے سے مر یضوں کو بہت فائدہ ہوگا، انہیں اسپتال کے احاطے میں ہی مفت بطی جانچوں کی سہولت حاصل ہوگی، شروع میں تقریبا ًدو درجن مہنگے چیک اپ مفت ہوں گے، بعد میں دیگر طبی جانچیں بھی ممکن ہوسکیں گی، فارمیسی کے آفیسر انچارج رشی پرکاش یادو کا کہنا ہے کہ لیب کیلئے جگہ مہیا کرادی گئی ہے، حکومتی سطح سے تفتیش کیلئے درکار سامان پہلے ہی بھیج دیا گیا تھا، لیکن ریجنٹ نہ ہو نے کی وجہ سے کام شروع نہیں ہو پارہا ہے۔ توقع ہے کہ اس ہفتے میں دستیاب کردیا جا ئے گا، انہوں نے کہا کہ پی او سٹی سروس کے ساتھ معاہدے کے بعد سرکاری سطح سے بطی صحت کے اوزار بھی مہیا کردیئے گئے ہیں، پرانی لیب کے ساتھ معاہدہ ختم ہونے کے بعد یہ نظام تعطل کا شکار ہو گیا ہے،ایسی صورتحال میں مریضوں کو باہر سے ٹیسٹ کرانا پڑتا ہے، ضلع اسپتال انتظامیہ حکومت سے مسلسل ایک طویل عرصے سے لیب کھو لنے کیلئے خط و کتابت کرتی رہی ہے، اب اس نظام کی اجازت حکومت سے حاصل ہو گئی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper