کھیل

میسی کی ہیٹ ٹرک سے بارسا نے سیلٹا کو 4-1 سے شکست دی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-Nov-2019

میڈرڈ،(یو این آئی ) اسٹار کھلاڑی لیونل میسی کی شاندار ہیٹ ٹرک سے ایف سی بارسيلونا نے سیلٹا کو سنیچر کی رات کھیلے گئے میچ میں 4-1 سے شکست دے کر لیگا سیٹنڈر کے سرفہرست مقام پر قبضہ برقرار رکھا۔میسی نے اپنی ہیٹ ٹرک میں دو گول فری کک پر اور ایک گول پنالٹی پر کیا۔ میچ میں بارسيلونا نے میسی کے پنالٹی پر کئے گئے گول سے برتری بنائی تھی جبکہ سیلٹا نے آدھے وقت سے تین منٹ پہلے لوکاس اولوجا کے فری کک پر کئے گئے گول سے برابری حاصل کی تھی۔ میسی کے فاؤل سے سیلٹا کو فری کک ملی تھی۔میسی نے اس غلطی کی تلافی کرتے ہوئے پہلے ہاف کے انجري ٹائم میں 25 گز سے زبردست فری کک لگا کر بارسيلونا کو 2-1 سے برتری دلا دی۔ میسی نے دوسرے ہاف میں تین منٹ گزرنے کے بعد یہی کارنامہ دہراتے ہوئے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی اور بارسيلونا کو 3-1 سے آگے کر دیا۔

About the author

Taasir Newspaper