سیاست سیاست

نوٹ بندی معاملے میں ملک کو ابھی نہیں ملا انصاف :راہل

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-Nov-2019

نئی دہلی ،(یواین آئی )کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے نوٹ بندی کے تین سال مکمل ہونے کے موقع پر کہاکہ ملک پر نوٹ بندی کا دہشت گردانہ حملہ کرنے والے گنہگاروں کو ابھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیاگیا اور ملک کے عوام کو اس ناانصافی کا ابھی انصاف نہیں ملاہے ۔مسٹر گاندھی نے جمعہ کو ٹوئیٹ کیا،’’ تین سال پہلے آج ہی کے دن نوٹ بندی کی گئی تھی جس کی وجہ سے ہندستانی معیشت تباہ ہوگئی ،کئی لوگوں کی جانیں گئیں ،لاکھوں چھوٹے چھوٹے کاروباری برباد ہوگئے اور ملک کے عوام کو ابھی اس ناانصافی کا انصاف نہیں ملاہے ۔‘‘اس دوران پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا،’’ نوٹ بندی کوتین سال ہوگئے ۔حکومت اور اس کے نیم حکیموں کے ذریعہ کی گئی ’ نوٹ بندی ساری بیماریوں کا شرطیہ علاج ‘ کے سارے دعوے ایک ایک کرکے منہدم ہوگئے۔

About the author

Taasir Newspaper