ریاست

ودیاپتی سرکاری میلہ کی تیاریوں کا ڈی ایم نے لیا جائزہ ، افسران کو دی ہدایت

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 08-Nov-2019

دلسنگھ سرائے(مقبول عالم)- آئندہ 10 سے 12 نومبر تک منعقد ہونے والے تین روزہ ودیاپتی سرکاری میلہ کی تیاریوں کو لے کر جمعرات کو ڈی ایم ششانک شوبھنکر نے موقع کا جائزہ لیا- ڈی ایم نے میلے کی جگہ ریلوے میدان کا باریکی سے معائنہ کیا- انھوں نے ثقافتی منچ و ناظرین کے بیٹھنے کے پنڈال کا بھی جائزہ لیا اور موجود افسران کو ضروری ہدایات دئے- اس میلے کو لیکر مندر و آس پروس کی جگہ کو رنگ و روغن کر سجایا گیا ہے- اس دوران ڈی ایم نے موجود ایس ڈی او کو قانون و انتظامیہ سے متعلق ضروری ہدایت دی- بعد میں ڈی ایم نے بی ڈی او آفس میں اسی بابت افسران کے ساتھ ایک میٹینگ بھی کیا- موقع پر ڈی ایس پی کندن کمار، سی او اجے کمار، امرناتھ چودھری، دھیرندر کمار سنگھ، مکھیا پریم شنکر سنگھ، گنیش گیری کوی، سنیل کمار بم بم، انیل سونی، کیلاش پاسوان، ستیش گیری، وغیرہ موجود تھے-

About the author

Taasir Newspaper