سیاست سیاست

ویٹیکن اور مکہ کی طرح رام مندر کو بھی اہم تیرتھ استھان بنایا جائے : رام دیو

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-Nov-2019

اڈوپی ،( یواین آئی) یوگا گورو بابا رام دیو نے رام جنم بھومی- بابری مسجد متنازع معاملے میں حالیہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ جیسے عیسائیوں کے لئے ویٹیکن سٹی، مسلمانوں کے لئے مکہ ہے ،ویسے ہی ہندوؤں کے لئے ایودھیا میں رام مندر کو ایک اہم تیرتھ استھان کے طور پر بنایا جانا چاہئے۔ بابا رام دیو نے جمعہ کی شب یہاں نامہ نگاروں سے کہا’’ وشویشا تیرتھ سوامی جی اور کئی دوسرے ہندو رہنماؤں کا خواب ہے کہ ایودھیا میں عظیم الشان رام مندر بننا چاہئے ۔ عدالت عظمی نے ایک ٹرسٹ قائم کرنے اور مندر کی تعمیر کے لئے مرکزی حکومت کو سینئر سوامیوں اور ہندو رہنماؤں کو اس میں شامل کرنے کی ہدایت دی ہے ‘‘۔ انہوں نے کہا’’ایودھیا میں ہندو مذہب کی ویدک روایت کے لئے ایک یادگار بننی چاہئے ۔ بھگوان رام نہ صرف ہندوؤں کے’ پُروج ‘ ہیں بلکہ مسلمانوں کے بھی ہیں ‘‘۔

About the author

Taasir Newspaper