کھیل

ٹیم مینجمنٹ نے بھی دے دی ہے ہری جھنڈی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-Nov-2019

ناگپور،( آئی این ایس انڈیا ) شریس ایئر کو ہندوستانی ٹیم مینجمنٹ نے بتا دیا ہے کہ محدود اوورز کی کرکٹ میں وہی نمبر چار پربلے باز کا کردار ادا کریں گے۔ ٹیم مینجمنٹ نے نمبر چار پر کئی کھلاڑیوں کو آزمایا لیکن مسلسل ناکامیاں ملی۔انگلینڈ میں کھیلے گئے 50 اوورز کے ورلڈ کپ سے پہلے بھی بہت سے کھلاڑیوں کو اس نمبر پر آزمایا گیا لیکن کوئی بھی اپنی جگہ پکی نہیں کر پایا۔بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ٹی 20 بین الاقوامی میں 33 گیندوں پر 62 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد ایئر نے کہاکہ ٹیم مینجمنٹ مجھے صاف کر دیا ہے کہ تم نمبر چار پر بلے بازی کروگے اس لیے خود پر اعتماد رکھو۔ انہوں نے کہاکہ میرے لئے نمبر چار پر کھرا اترنے کے لئے گزشتہ کچھ سیریز واقعی اہم رہی۔اس نمبر کے لئے ہم سب مقابلہ کر رہے ہیں۔ ٹیم کے دو اہم بلے بازوں کپتان وراٹ کوہلی اور نائب کپتان روہت شرما کے جلدی آؤٹ ہونے کے بعد ایئرفنیشرکا کردار ادا کرنے والے کھلاڑیوں میں بھی شامل ہوں گے۔ ورلڈ کپ ٹیم میں جگہ نہیں بنا پانے کی مایوسی سے نکل چکے اس 24 سالہ بلے باز نے کہاکہ یہاں تک کہ اگر کوہلی اور روہت آؤٹ ہو جاتے ہیں کہ تو ہمیں کوئی ایسا بلے باز چاہئے جو آخر تک بلے بازی کر سکے۔یہی نمبر چار کا کردار ہے۔میں نے آج یہی کرنے کی کوشش کی اور میرے لئے یہ اچھا رہا۔ایئر حالانکہ پچھلے کچھ عرصے سے نمبر چار پر بلے بازی کر رہے ہیں، لیکن وہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق کسی بھی نمبر پر کھیلنے کے لئے تیار ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper