سیاست سیاست

پرگتی میدان میں 14 سے 27 نومبر تک ہنرہاٹ کا انعقاد:نقوی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-Nov-2019

نئی دہلی،(یو این آئی)مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور وزیرمختار عباس نقوی نے آج کہا ہے کہ اگلےہنرہاٹ کا انعقاد 14 سے 27 نومبر تک یہاں پرگتی میدان میں کیا جائے گا۔مسٹر نقوی نے بتایا کہ وزارت نے ایک سے 10 نومبر تک اترپردیش کے پریاگ راج میں ہنر ہاٹ کا انعقاد کیا جس میں 10 لاکھ سے زیادہ لوگ آئے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے کونے سے کونے سے آئے دست کاروں اورخانساموں کے ملکی ہاتھ سے تیار نایاب پیداوار اور لذیذ کھانوں کے ساتھ ساتھ مشہورفنکاروں کے ذریعہ پیش کئے گئے روایتی گیت کے پروگرام یہاں آنے والے لوگوں کے دلچسپی کی اہم وجہ رہے۔اس ہاٹ میں دستکاروں اور فنکاروں نے کروڑوں روپے کے ملکی پیداواروں کی فروخت کی اور ان سے منسلک 100 لوگوں کو روزگار کے مواقع ملے۔مسٹر نقوی نے کہا کہ اس سال اور اگلے سال انعقاد کئے جانے والے سبھی ہنر ہاٹ’ایک ہندوستان سب سے بہتر ہندوستان‘ کی تھیم پر مبنی ہوگا۔

About the author

Taasir Newspaper