ریاست

پلاسٹک کے خلاف چھاپہ ماری مہم ، وصول کیاگیا جرمانہ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-Nov-2019

پٹنہ (اسٹاف رپورٹر)ضلع مجسٹریٹ کمار روی کی ہدایت پر پولیتھن پر لگی پابندی کے مکمل نفاذ کیلئے آج سے خصوصی مہم چلائی گئی۔ پٹنہ شہری علاقے میں پلاسٹک کیری بیگ پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف چھاپہ ماری مہم چلی۔ بانکی پور سرکل اور پٹنہ میونسپل کارپوریشن میں چھاپہ ماری کے دوران 150 دکانوں سے 5 کیلو پلاسٹک ضبط کرتے ہوئے 9 ہزار 2 سو روپئے جرمانہ وصول کیاگیا۔ پاٹلی پترا سرکل میں 20 دکانوں سے 8 کیلوگرام ضبط کرنے کے ساتھ ہی 14 ہزار روپئے جرمانہ وصول کیاگیا۔ عظیم آباد میں 82 دکانوں سے 5 کیلوپلاسٹک کے ساتھ 7 سو کا جرمانہ ، سیٹی سرکل کے 36 دکانوں میں ڈھائی کیلو پلاسٹک کی ضبطی کے ساتھ 12 سو روپئے جرمانہ، کنکڑ باغ سرکل سے 12 دکانوں سے 10 کیلوپلاسٹک کے ساتھ 5450 روپئے جرمانہ اور نوتن راجدھانی سرکل میں چھاپہ ماری کر کے چار دکانوں سے ڈیڑھ کیلو پلاسٹک کے ساتھ 14 سو روپئے جرمانہ لگایاگیا۔ نگرپریشد کھگول میں بھی چھاپہ ماری مہم چلائی گئی۔

About the author

Taasir Newspaper