ریاست

پٹنہ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس سنجے کرول پٹنہ پہنچے

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-Nov-2019

پٹنہ:پٹنہ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس اپنا عہدہ سنبھالنے کے لئے آج پٹنہ پہنچے۔ سب سے پہلے انہوں نے پٹنہ جنکشن کے قریب مہاویر مندر پہنچ کر پوجا ارچناکی۔ واضح ہو کہ سنجے کرول اس سے پہلے تریپورا ہائی کورٹ کے چیف جسٹس تھے اس سے پہلے وہ ہیمانچل ہائی کورٹ کے ایڈوکیٹ جنرل رہ چکے ہیں۔ سنجے کرول پٹنہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اے پی شاہی کی جگہ لیں گے۔ اے پی شاہی کا مدراس تبادلہ کیاگیاہے۔

About the author

Taasir Newspaper