سیاست سیاست

پی ایم مودی کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن :نڈا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-Nov-2019

پٹنہ :بی جے پی کے کارگزار قومی صدر جے پی نڈا آج پارٹی کے بانی ممبر آنجہانی کیلاش پتی مشر کی برسی کی موقع پر منعقد تقریب میں شامل ہوئے ۔ راجدھانی کے باپو سبھاگار میں منعقد تقریب سے خطاب کر تے ہوئے جے پی نڈا نے مرکزی حکومت کی حصولیابیوں کا ذکر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی کی قیادت میں ملک ہر شعبہ میں ترقی کر رہا ہے ۔ دفاعی شعبہ میں ملک آج کافی مضبوط پوزیشن میں ہے ۔ آج ہمارے پاس 36رافیل لڑاکو طیارے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں بھارت کا وقار بلند ہوا ہے یہ مودی جی کا ہی کرشمہ ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ پروٹوکول کو توڑکر پی ایم مودی کے ذاتی پروگرام میں شریک ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ کیلاش پتی مشر پارٹی کے بنیادی ستون تھے ۔ انہوں نے ذات کی سیاست کرنے کے بجائے بہار کو متحد کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔

About the author

Taasir Newspaper