سیاست سیاست

چراغ پاسوان ایل جے پی کے نئے قومی صدر بنے

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-Nov-2019

نئی دہلی ؍پٹنہ : لوک جن شکتی پارٹی کے قومی صدر اور خوراک و سپلائی کے مرکزی وزیر رام بلاس پاسوان نے آج نئی دہلی میں قومی مجلس عاملہ کے میٹنگ کے دوران پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ چراغ پاسوان کو پارٹی کا قومی صدر بنایا ہے ۔ قومی صدر بننے پر ملک اور ریاست میں پارٹی کارکنان اور لیڈران میں کافی جوش وخروش ہے ۔ ریاستی د فترمیں بھی پارٹی لیڈران اور کارکنان نے انہیں صدر بنائے جانے کا خیر مقدم کیا ہے ۔ اور کہا ہے کہ پارٹی کو نوجوان قیادت ملنے سے آئندہ اسمبلی انتخابات میں نئے دم خم کے ساتھ ایل جے پی اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کرے گی ۔

About the author

Taasir Newspaper