دسترخوان

چکن نگٹس بنانے کی ترکیب

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 08-Nov-2019

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

اجزاء

 چکن بریسٹ 300گرام

 سیاہ مرچ(پلیک پیپر کارن) 5گرام

 آٹا 20گرام

 سفید مرچ(وائٹ پیپر کارن) 5گرام

 انڈا 1عدد

 ارگینو 5گرام

 ڈبل روٹی کا چورا 100گرام

 زیتون کا تیل 10ملی لیٹر

 پیپریکا 5گرام

تیار کرنے کی ترکیب

چکن بریسٹ کے ہر ٹکڑے کو چار لمبی پٹیوں کی شکل میں کاٹ لیں۔

پیپر کارن‘جنگلی پودینے اور ارگینو کو روسٹ کرلیں۔اس میں پیپر یکا شامل کردیں اور بلینڈر میں بلینڈ کرلیں۔

چکن کی پٹیوں کو نمک اور بلینڈ مصالحے میں میرینیٹ کرلیں ۔

آٹے‘انڈے کو اتنے مناسب پانی میں مکس کریں کہ ایک پتلی لپٹی سی بن جائے۔

میرینیٹ کی ہوئی چکن بریسٹ کی پٹیوں کو انڈے کے مکسچر میں ڈبو کر ڈبل روٹی کے چورے میں رول کرلیں۔

ایک نان اسٹک پین میں زیتون کا تیل گرم کریں اور اس وقت تک شیلو فرائی کریں جب تک دونوں اطراف سے گل نہ جائے۔

About the author

Taasir Newspaper