ریاست

چھاپہ ماری کے دوران غیر ملکی شراب برآمد

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 08-Nov-2019

رگھوناتھ پور؍ سیوان:(راجیش کمار )رگھوناتھ پور تھانہ کے نکھتی کلاں گائوں سے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر رگھوناتھ پور پولس نے 1100بوتل غیر ملکی شراب برآمد کیا ہے ۔ تھانہ انچارج مبارک علی نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ایک مرغی فارم کے پاس ٹھنڈر سے یہ شراب برآمد کیا گیا۔ اس معاملے پولس افسر نتیانند سنگھ ، محمد قمرالدین اور متھلیش کمار نے مشترکہ طورپر چھاپہ ماری کر کے شراب برآمد کیا پولس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے تلاشی کے دوران پانچ بورے میں 1100بوتل غیر ملکی شراب 180ایم ایل کی بوتل میں برآمد کیا گیا ۔ جس کی کل مقدار 195لیٹر شراب بتائی جارہی ہے ۔

About the author

Taasir Newspaper