سیاست سیاست

کسان خودکشی کے صحیح اعداد و شمار بتانے سے ڈرتی ہے سرکار: پرینکا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-Nov-2019

نئی دہلی،( یواین آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کسان خودکشی کے معاملے میں حکومت کوسخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اتوار کو کہا کہ وہ کسانوں کی طرف سے کی جانے والی خودکشی کے معاملات سے وہ ڈرتی ہے اس لئے صحیح عداد و شمار چھپا رہی ہے۔ محترمہ واڈرا نے ٹویٹ کیا’’بی جے پی حکومت کے لوگ سچ سے اتنا ڈرتے کیوں ہیں؟ بی جے پی حکومت میں کسان مسلسل خود کشی کر رہے ہیں ، لیکن بی جے پی حکومت نے کسانوں کے مسائل حل کرنے کی بجائے کسان خودکشی کی رپورٹ سے چھیڑ چھاڑ کرنا اور اسے دبا کر رکھنا زیادہ صحیح سمجھا‘‘۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کسان خودکشی کے تعلق سے شائع ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کسان خودکشی کے کیس بتانے سے زیادہ چھپا رہا ہے ۔

About the author

Taasir Newspaper