سیاست سیاست

گائے کیوں؟ کتے کا گوشت کھاؤ:دلیپ گھوش

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-Nov-2019

کولکاتہ:بھارتیہ جنتا پارٹی کی مغربی بنگال اکائی کے صدر دلیپ گھوش’ سڑک کنارے دکانوں پر گائے کا گوشت کھانے‘ اور ’ غیر ملکی پالتو کتوں کے فضلات صاف کرنے میں فخر کرنے‘ والے دانشوروں کے ایک طبقہ پر حملہ کرنے کے لئے تنازعات کی زد میں آ گئے ہیں۔بردھمان میں ’گوپ اشٹمی پروگرام‘ کے موقع پر گھوش نے کہا کہ ’ ایسے لوگ ہیں جو تعلیم یافتہ سماج کے ہیں اور سڑک کنارے گائے کا گوشت کھاتے ہیں۔ گائے کیوں؟ میں ان سے کتے کا گوشت کھانے کے لئے کہنا چاہوں گا۔ یہ صحت کے لئے اچھا ہے۔ دیگر جانوروں کا بھی گوشت کھائیے۔ آپ کو کون روک رہا ہے؟ لیکن سڑک پر نہیں، اپنے گھر کے اندر کھاؤ‘۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ’ گائے ہماری ماتا ہے اور ہم گائے مارنا غیر سماجی مانتے ہیں۔ ایسے لوگ ہیں جو غیر ملکی کتوں کو گھر پر رکھتے ہیں اور یہاں تک کہ ان کے فضلات کو بھی صاف کرتے ہیں۔ یہ بڑا ظلم ہے‘۔دلیپ گھوش نے اس کے ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ دیسی گائے کے دودھ میں سونا ہوتا ہے اور اس لئے ’ اس کا دودھ سنہرا نظر آتا ہے‘۔

About the author

Taasir Newspaper