کھیل

ہم صرف جیت کیلئے اترے تھے: روہت

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-Nov-2019

راجکوٹ،(یو این آئی ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف کرو یا مرو کے میچ میں جیت دلا کر راحت محسوس کر رہے قائم مقام کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ ان کی توجہ راجکوٹ کی کنڈیشنز کا فائدہ اٹھا کر صرف فتح حاصل کرنا تھی تاکہ ٹیم مقابلے میں بنی رہے۔ہندستان کو دہلی میں پہلے ٹوئنٹی 20 میں سات وکٹ سے شکست کھانی پڑی تھی، لیکن دوسرے میچ کو جیت کر اس نے اب تین میچوں کی سیریز میں 1-1 کی برابری حاصل کر لی ہے۔ روہت نے میچ فاتح اننگز کھیلتے ہوئے 43 گیندوں میں چھ چوکے اور چھ چھکے لگا کر 85 رن بنائے اور مین آف دی میچ رہنے کے ساتھ ہندستان کو میچ میں بھی برقرار رکھا۔ یہ روہت کے کیریئر کا 100 واں ٹوئنٹی 20 میچ تھا۔میچ کے بعد روہت نے اپنے کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ دونوں واشنگٹن سندر اور یجویندر چہل اپنی گیند بازی کو سمجھتے ہیں۔ اہم یہ ہے کہ وہ ہمیشہ جائزہ لیتے ہیں کہ اس میں بہتری کس طرح کر سکتے ہیں۔ چہل نے مشکل کنڈیشنز میں گیند بازی کرتے ہوئے ٹیم کو نکالا ہے۔ اس سے ان کا اعتماد بڑھا ہے۔ وہیں واشنگٹن نئی گیند سے ہمارے نئے بولر ہیں۔ کپتان نے کہاکہ میں بہت جذباتی انسان ہوں۔ ہم نے کئی غلطیاں کیں اور میں اس کو قبول کرتا ہوں۔

About the author

Taasir Newspaper