آر سی ای پی سے ہٹنے کا فیصلہ صحیح :چدمبرم

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 08-Nov-2019

نئی دہلی،(یواین آئی)سابق وزیر خزانہ اور کانگریس کے سینئرلیڈر پی چدمبرم نے علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری (آر سی ای پی)سمجھوتے سے ہٹنے کے حکوت مت کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ اقتصادی بحران کے دور میں یہ فیصلہ صحیح ہے۔مسٹر چدمبرم نے ٹویٹ کیا’’سال 2012 میں ترقی پسند اتحاد(یوپی اے)حکومت کا آر سی پی ملکوں سے جڑنے کا فیصلہ صحیح تھا۔کانگریس کا 2019میں مرکزی حکومت اس سمجھوتے سے پیچھے ہٹنے اور آر سی ای پی پر دستخط نہ کرنے کا مشورہ بھی صحیح ہے۔‘‘حال میں اقتصادی بحران کےلئے قومی جمہوری اتحاد(این ڈی اے)حکومت کو قصوروار قرار دیتے ہوئے انہوں نے طنز کیا’’سال 2012 اور 2019 میں بڑا فرق یہ ہے کہ آج ملک کی اقتصادی حالت متاثر ہورہی ہے اور اس کےلئے این ڈی اے کا غیر فعال انتظامیہ ذمہ دارہے۔‘‘مسٹر چدمبرم آئی این ایکس گھپلے کے الزام میں یہاں تہاڑ جیل میں بند ہیں۔