ایس پی میں انضمام نہیں اتحاد کے امکانات: شیوپال یادو

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-Nov-2019

دیوریا:(یواین آئی) پرگتی شیل سماج وادی پارٹی(پی ایس پی) کے سربراہ شیوپال یادو نے اتوار کو کہا کہ سماج وادی پارٹی(ایس پی) سے اتحاد تو ممکن ہے لیکن اس میں پی ایس پی کے انضمام کے امکانات نہیں۔مسٹر یادو نے یو این آئی سے بات چیت میں کہا کہ ایس پی فاونڈر ملائم سنگھ یادو سے تو خاندانی رشتے تو ہیں لیکن ان کی پارٹی کا سماج وادی پارٹی میں انضمام نہیں ہوگا۔ہاں ایس پی سے اتحاد ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب ہم نے پارٹی بنا لی ہے اور لوک سبھا انتخابات سے قبل ہم نے ایک ہونے کی کوشش کی تھی لیکن ایک نہیں ہوسکے۔ میرے بھی لوگ ہیں۔ ان کو ساتھ لیکر چلنا ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ سال 2022 میں ہماری پارٹی حکومت کا حصہ ہوگی۔اجودھیا قضیہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے آنے والے فیصلے پر پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ عدالت عظمی کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔