این ڈی اے سے الگ ہو گی شیوسینا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-Nov-2019

ممبئی:مہاراشٹر میں ہر لمحہ سیاسی صورت حال بدل رہی ہے۔ اسی ضمن میں شیوسینا این سی پی سربراہ شرد پوار کے ’ فارمولے‘ پر عمل کرتے ہوئے این ڈی اے سے الگ ہونے کی تیاری میں ہے۔ اس حکمت عملی کے تحت شیوسینا رکن پارلیمنٹ اور مودی کابینہ میں وزیر اروند ساونت سے مرکزی کابینہ سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کر کے یہ اطلاع دی۔بتا دیں کہ اس سے پہلے این سی پی نے این ڈی اے سے الگ ہونے کی صورت میں ہی شیوسینا کو حمایت دینے کی شرط رکھی تھی۔ شیوسینا رکن پارلیمنٹ کے پاس بھاری صنعت کی وزارت کی ذمہ داری ہے۔مہاراشٹر اسمبلی الیکشن کے بعد کسی بھی پارٹی کو واضح اکثریت نہیں ملی تھی۔ حالانکہ بی جے پی سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھری تھی۔ اسے دیکھتے ہوئے گورنر نے بی جے پی کو حکومت سازی کی دعوت دی تھی۔ بی جے پی نے اپنے بل پر حکومت بنانے میں اپنی کمزوری جتا دی تھی۔ اس کے بعد راج بھون کی طرف سے دوسری سب سے بڑی پارٹی شیوسینا کو حکومت بنانے کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔ ہر پل بدلتے سیاسی حالات کے بیچ شرد پوار کی پارٹی این سی پی نے شیوسینا کو حمایت دینے کے عوض میں این ڈی اے اور مودی حکومت سے الگ ہونے کی شرط رکھ دی تھی۔شیوسینا رکن پارلیمنٹ اروند ساونت نے مرکزی وزیر کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔شیوسینا نے اس پر عمل کرتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے۔ پارٹی رکن پارلیمنٹ اروند ساونت نے مرکزی وزیر کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کر بتایا کہ صبح 11 بجے اس کا رسمی اعلان کیا جائے گا۔