بلان ندی میں ناجائز مٹی کٹائی نے لی 2معصوموں کی جان

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-Nov-2019

بیگو سرائے :(محمد کونین علی )منصور چک تھانہ حلقہ کے گنپتول پنچایت کے وارڈ 13میں ایک ساتھ 2معصوموں کے ڈوبنے سے گائوں میں ماتم کا ماحول ہے ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ دونوں بچے دیگر بچوں کے ساتھ بلان ندی کے مٹکوروا گھاٹ پر نہانے کےلئے گئے تھے اسی دوران مدھر 13سالہ ولد دلیپ پاسوان ، آرین 12سال ولد منوج پاسوان ڈوبنے لگا اسی بیچ ندی کے کنارے کھیت میں کام کررہے لوگوں نے ندی سے نکال کر باہر کیا ۔ تب تک بہت دیر ہوچکی تھی اور آرین کی موت ندی کے کنارے ہی ہوگئی ۔ اور مدھر کی موت منصورچک اسپتال میں ہو گئی ، گائوں کے لوگوں نے بتایا کہ آرین اپنے نانیہا ل میں رہ کر پڑھتاتھا اور وہ تھانہ حلقہ کی تیموہا گائوں منوج پاسوان کا بیٹا تھا ،اور ماں راج کماری دیوی پرائمری اسکول تیموہا میں معلمہ کے عہدہ پر مامور ہیں ۔ جبکہ دلیپ پاسوان پانی پت میں رہ کر مزدوری کر زندگی گزاررہا ہے ان کی چار اولادوں میںمدھر دوسرا تھا ۔ اور 2بہنوں کا اکلوتا بھائی آرین جو نانیہال میں رہ کر پڑھتا تھا مدھر کی ماں کویتا دیوی کا رو رو کر برا حال تھا ایک طرف بیٹا کھونے کا تو دوسری طرف اپنی نند کے اکلوتا بیٹا کے ڈوبنے کا سب سے زیا د ہ غم تھا ۔ اور بار بار رو رو کرکچھ کہہ رہی تھی ، اور غش کھاکر گر جارہی تھی ۔ موقع پر ایم ایل اے رام دیو رائے ، بی ڈی او شتروگن رجک ، سی او امرکمار رائے ، تھانہ صدر ارون کمار سنگھ ، مکھیا ببیتا کماری ، نائب مکھیا جاوید انصاری ، منصور چک کے نائب مکھیا ارمان قریشی ، راجد بلاک صدر نسیم اختر ، کانگریس بلاک صدر باگیشور مہتو ، سنجئے کمار ساہ ، وجئے کمار مہتو سمیت دیگر موجود تھے ۔