بھاگلپور میں2 لوگوں کی لاش برآمد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-Nov-2019

بھاگلپور،( یواین آئی ) بہار میں بھاگلپور ضلع سے پولیس نے ایک ٹیچر سمیت دو لوگوں کی لاش برآمد کی ہے ۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایاکہ ضلع کے لودی پور تھانہ علاقہ کے جچھو گاؤں سے کل رات ایک زیر تعمیر مکان سے مشتبہ حالت میں ٹیچر کی لاش برآمد کی گئی ہے ۔ متوفی کی شناخت مونگیر ضلع کے تارا پور تھانہ علاقہ کے مادھو پور گاؤں باشندہ روی کمار ملک کے طور پر کی گئی ہے ۔ روی کے گلے میں پھندا لگا ہوا تھا۔ روی دو پہر میں اپنے زیر تعمیر مکان کو دیکھنے آیا تھا۔ وہیں ضلع کے سلطان گنج تھانہ علاقہ کے موتی چک گاؤں کے نزدیک کل رات ایک گڈھے سے ایک شخص کی لاش برآمد کی گئی ۔ متوفی کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بھاگلپور میڈیکل کالج اسپتال بھیج دی گئی ہیں۔