تعلیمی نظام میں وسیع تبدیلی لائیں:نائیڈو

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-Nov-2019

نئی دہلی،(یواین آئی) نائب صدر ایم وینکئیا نائیڈو نے ملک کو تعلیم اورجدت کا ایک معروف مرکز بنانے کےلئے تعلیم سے لے کر تحقیق تک کے مکمل تعلیمی نظام میں وسیع تبدیلی لانے کی اپیل کی ہے۔مسٹر نائیڈو نے پیر کو یہاں جواہرلال نہرو یونیورسٹی کے تیسرے سالانہ تقسیم اسناد کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو ایک بار پھر تعلیم کے عالمی مرکز کے طورپر سامنے لانے کی کوشش کی جانی چاہئے۔انہوں نے یونیورسٹیوں اور اعلی تعلیم مہیاکرانے والے اداروں سے اپنی تعلیمی مہیاکرنے کی پالیسیوں میں پوری طرح سے تبدیلی لانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جے این یو کے ساتھ ساتھ ملک کی دیگر یونیورسٹیوں کو ٹاپ رینکنگ والے عالمی اداروں میں شامل کرنے کےلئے بےحد کوشش کرنی چاہئے۔نائب صدر نے کہاکہ کہ ہندوستانی ثقافت نے ہمیشہ تعلیم کے مجموعی طور پر مربوط نقطہ نظر پر خاص زور دیا ہے۔انہوں نے جے این یو جیسی یونیورسٹی سے ملک کی طاقت اور صلاحیت کی سطح کو فروغ دینے کی اپیل کرتے ہئوے کہا کہ ہمہ جہت صلاحیت اور عالمی ایجنڈے کو فروغ دینے کی قیادت کرنے کی صلاحیت کا ہدف ہوناچاہئے۔ملک کی نوجوان آبادی کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر نائیڈو نے کہاکہ آبادی میں دو تہائی نوجوان ہی ہیں،اس لئے معیار سے لیس صلاحیت ترقی اور اعلی سطحی تعلیمی سہولیات تک ان کی رسائی کو یقینی بنانا چاہئے۔