رشبھ پنت کو ملنے چاہئے اور مواقع: سنیل گواسکر

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-Nov-2019

راجکوٹ ،( آئی این ایس انڈیا ) ہندوستان کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے رشبھ پنت کو لے کر کہا کہ پنت ایک ایسا کام کر رہے ہیں جس میں آپ کو کریڈٹ بہت ہی کم ملتا ہے لیکن اگر آپ غلطی کرتے ہیں تو آپ کو ٹرول کرنا شروع کر دیا جاتا ہے۔پنت کو لے کر انہوں نے کہا کہ پنت کو ثابت کرنے کے لئے اور مواقع ملنے چاہئیں۔راجکوٹ میں ہوئے دوسرے ٹی 20 میں پنت نے بلے بازی اور وکٹ کیپنگ دونوں میں خراب کارکردگی کی جہاں لوگوں نے انہیں ٹرول کرنا شروع کر دیا تھا۔اب سنیل گواسکر نے پنت کو لے کر بڑا بیان دیا ہے.انہوں نے کہا کرکٹ دو سے تین چیزیں ایسی ہیں جس کے لئے آپ کو کریڈٹ نہیں ملتا۔پہلی امپائرنگ، جہاں آپ 9 فیصلے صحیح بتاتے ہیں لیکن ایک غلط فیصلہ آپ کو ٹرول کروا دیتا ہے۔