ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ نے پیش کیا’باب بسواس‘

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 26-Nov-2019

ممبئی،(ایم ملک)بائونڈ اسکرپٹ پروڈکشن کے تحت بننے والی اس فلم کے ٹائٹل رول میں ابھیشیک بچن نظر آئیں گے!سجائے گھوش کی بائونڈ اسکرپٹ پروڈکشن کے ساتھ ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ ابھیشیک بچن لیڈ رول’باب بسواس‘ کی تعمیر کریں گے۔ سجائے گھوش کے ساتھ ریڈ چلیز کی پچھلی فلم ’بدلہ‘ باکس آفس پر بے حد کامیاب ثابت ہوئی تھی اور کریٹکس کے ذریعہ بھی فلم کو بے حد سراہا گیا تھا۔یہ فلم دیہ انپورنا گھوش کے ذریعہ ہدایت کی جائے گی۔ اس فلم کے ساتھ دیا پہلی بار فیچر فلم ڈائریکٹ کررہی ہیں۔ ان کی پچھلی شارٹ فلم کو 2018میں فلم مہوتسو کے لئے چنا گیا تھا۔ ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے خاص افسر گورو ورما کہتے ہیں۔ اگر یاد کریں تو پچھلی کچھ فلموں سے باب بسواس سب سے مشہور فلم کردار میں سے ایک ہیں۔ اہم کردار میں ابھیشیک بچن اور دیا کی ہدایت کے ساتھ ہم اس طرح کے ایک غیر معمولی کردار کی شکل دینے کے لئے حوصلہ افزا ہیں۔باب بسواس گوری خان ، سوجے گھوش اور گوراو ورما پروڈیوس کریں گے۔ وہیں ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کی طرف سے پیش کردہ فلم بائونڈ اسکرپٹ پروڈکشن کے تحت بنائی جائے گی، فلم کی شوٹنگ 2020کے شروعات میں شروع کی جائے گی، اور اسی سال ریلیز بھی ہوگی۔