زیرہ چکن بنانے کی ترکیب

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-Nov-2019

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

اجزاء

مرغی کا گوشت 1/2کلو

 سفید زیرہ 3/4چائے کے چمچے

 ٹماٹر 250گرام(چھلکا اُتار کر پیسٹ بنالیں)

 پیاز(سلائس کاٹ لیں) 1عدد(بڑی)

 ادرک لہسن پیسٹ 1کھانے کا چمچہ

 ہری مرچیں(چوپ کرلیں) 2-3عدد

سرخ مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچہ

 سیاہ مرچ پاؤڈر 1/4چائے کے چمچے

 ہلدی پاؤڈر 1/2چائے کے چمچے

 گرم مصالحہ پاؤڈر 1چائے کا چمچہ

 مکھن 1کھانے کا چمچہ

 تیل 1/2کپ

 نمک حسب ذائقہ

تیار کرنے کی ترکیب

سوس پین میں تیل گرم کرکے اس میں زیرہ ڈال کر کڑکڑائیں۔

(دھیان رہے کہ زیرہ جلنا نہیں چاہیے)اس میں پیاز ڈال کو گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کریں۔

اس میں لہسن‘ادرک پیسٹ شامل کرکے 1منٹ تک فرائی کرنے کے بعد بلینڈ کیے ہوئے ٹماٹر ڈال کر مزید2-3منٹ تک پکائیں۔

آنچ سے اُتار کر ہینڈ بلینڈر کی مدد سے مصالحے کو بلینڈ کرکے دوبارہ آنچ پر رکھ کر ہلدی پاؤڈر‘سرخ مرچ پاؤڈر‘نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر مکس کریں۔

مکھن شامل کرکے5-10منٹ تک پکانے کے بعد مصالحے بھون لیں۔

(اگر ضرورت محسوس ہوتو تھوڑا پانی شامل کریں)مصالحہ بھون جانے پر گوشت ڈال کر گوشت کے گلنے تک پکائیں۔

آخر میں گرم مصالحہ پاؤڈر اور ہری مرچیں ڈال کر30سیکنڈ کے بعد آنچ سے اُتار دیں۔نان کے ساتھ شروع کریں۔