سابق چیف الیکشن کمشنرٹی این سیشن کا انتقال ،وزیراعلیٰ کا اظہار تعزیت

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-Nov-2019

پٹنہ: وزیراعلیٰ نتیش کمار نے سابق چیف الیکشن کمیشنر ٹی این سیشن کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیاہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میںکہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے عہدے پر رہتے ہوئے ٹی این سیشن نے کمیشن کو ایک الگ پہنچان دلائی۔ آنجہانی سیشن نے اپنی مدت کار میں ہی باتصویرشناختی کارڈ کی شروعات کراکر بھارت میں انتخابی نظام میں شفافیت لانے میں اہم کردار ادا کیا۔ دکھ کی اس گھر ی میں اہل خانہ کو صبر تحمل کی تلقین کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے غم میںمیں بھی برابر کا شریک ہوں۔