سب سے زیادہ مخالفت کرنے والے سے دوستی کرو،پارلیمنٹ ٹھیک چلے گی:آزاد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-Nov-2019

نئی دہلی،(یواین آئی)راجیہ سبھا میں اپوزیشن کےلیڈر غلام نبی آزاد نے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے پہلے دن آج برسراقتدار پارٹی کو سیکھ دیتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ مخالفت کرنے والے سے دوستی کرو تو پارلیمنٹ کی کارروائی بہتر انداز میں چلے گی۔مسٹر آزاد نے صبح راجیہ سبھا کی کارروائی شروع ہونےکے بعد ایوان کے ہال مں آنجہانی ارکان پارلیمنٹ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے یہ تبصرہ کیا۔چیئرمین ایم وینکئیا نائیڈو نے صبح ایوان کی کارروائی شروع کرتے ہوئے اراکین کو ایوان کے سابق لیڈر،سابق مرکزی وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر ارون جیٹلی،جگنناتھ مشر،گروداس داس گپتا اور سکھدیو سنگھ لبڑا کے انتقال کی اطلاع دی اور ایوان کی جانب سے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔اس کے بعد مسٹر آزاد نے مسٹر جیٹلی کے اخلاق اور ان کے دوستانہ برتاؤ کا ذکر کرتے ہوئے کہا،’’میں پارلیمانی امور کے وزیر کو پارلیمنٹ کی کارروائی چلانے کے ٹپس دیتا ہوں۔سب سے زیادہ بولنے والے اور مخالفت کرنے والے سے دوستی کرلو تو پارلیمنٹ کی کارروائی ٹھیک چلے گی۔‘‘اس وقت ایوان میں پارلیمانی امور کے وزیر وی مرلی دھرن موجود تھے۔ اپوزیشن کے لیڈر نے مسٹر جیٹلی کے ساتھ اپنے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا،’’جب میں پارلیمانی امور کا وزیر تھا تو میں ان سے(مسٹر جیٹلی)جھگڑا کرلیا لیکن کوئی بات نہیں بنی۔اس کے بعد میں نے ان سے دوستی کرلی اور پارلیمنٹ کارروائی چلنے لگی۔