سوچھ بھارت مشن کے خواب کو کس طرح پورا کریںگے صفائی اہلکار

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-Nov-2019

گھرور، مین پوری(حافظ محمد ذاکر )قصبہ کی گلیوں میں موجود گندگی کے ڈھیر اور کیچڑ سے لبا لب گلیاں شاید اس قصبہ گھرور نگرپنچایت کی پہچان ہے، مچھروں کی زیادتی بھی انہی گندگی اور کیچڑ کی وجہ سے ہے ،مچھروں نے لوگوں کی زندگی مشکل بنا دی ہے، مزید یہ اس راہ سے گزر نے واکوں کو بھی نہایت دشواریوں کا سامنا کرنا پرٹا ہے ، صفائی اہلکاروں کی بھی دبنگئی کم نہیں ہے، وہ ہفتے میں صرف ایک بار جھاڑو لگا تے ہیں۔ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی لوگوں کو صفائی کے متعلق شدت کے ساتھ اہتمام رکھنے کی تلقین کر رہے ہیں ،لیکن نگر پنچایت گھرور کی حالت یہ ہے کہ وزیر اعظم کی اپیلوں کو ہوا میں اڑا رہے ہیں ، گھرور کے چیئرمین کی لاپرواہی کی وجہ سے کلینرز بھی صفائی پر توجہ نہیں دے رہے ہیں ،گلی ،محلوں کی نالیاں گندگی سے بھری پڑی ہیں ، گھرور آنے والے لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، گول چکر کے پاس گندگی کا انبار لگا ہوا ہے ،جس کی وجہ تمام بیماریاں پھیل جانے کا اندیشہ ہے ، گندگی کی وجہ سے ہر روز مچھروں کی فوج تیار ہو رہی ہے ۔ ملیریا جیسی متعدد بیماریاں انہیں مچھروں کی وجہ سے پھیل رہی ہیں ،دوکاندار وارث مسٹری، اجے یادو، راشد، سنجے، سدھیر، پشپندر، پرویز، امیت وغیرہ نے بتایا کہ صفائی کارکن ہفتے میں صرف 1 دن جھاڑو دینے آتا ہے، اگر صفائی اہلکار سے کچھ کہتے ہیں تو وہ آگ بگولہ ہوجاتا ہے ،اور تنازعہ کھڑا کر دیتا ہے ۔قصبے کے دکانداروں نے ضلع مجسٹریٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نگر پنچایت کے ایگزیکٹو آفیسر کو ہدایت کریں کہ وہ شہر میں صفائی کرنے والے کارکنوں کے ذریعہ روزانہ صفائی کرائیں۔ روزانہ صفائی نہ ہونے کی وجہ سے یہاں گندگی کی بہتات ہے۔