شکھر دھون کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں سنیل گواسکر

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-Nov-2019

نئی دہلی،( آئی این ایس انڈیا ) سنیل گواسکر کو لگتا ہے کہ شکھر دھون کو جلد سے جلد فارم میں واپس آنا ہوگا۔وہ دنیا کی بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔ ورلڈ کپ 2019 میں زخمی ہونے کے بعد دھون واپسی نہیں کر پا رہے ہیں۔بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی 20 میں شکھر دھون نے 41 رنز کی اننگز کھیلی تھی لیکن اس کے لیے انہوں نے 42 گیند کھیلیں۔دھون نے اس سے پہلے جنوبی افریقہ کے خلاف 36 اور 40 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔وجے ہزارے ٹرافی میں بھی وہ 7 میچوں میں صرف ایک ہی نصف سنچری بناسکے تھے۔ گواسکر نے کہا کہ اگر دھون بنگلہ دیش کے خلاف ہونے والے دو میچوں میں اچھی کارکردگی نہیں پاتے ہیں تو لوگ ان کے بارے میں بات کرنا بند کر دیں گے۔سابق اوپنر نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کو اپنی ٹی 20 رینکنگ سدھارنی ہوگی جس سے وہ اگلے سال آسٹریلیا میں ہونے والا ٹی 20 ورلڈ کپ اپنے نام کر سکے۔ہندوستانی ٹیم فی الحال آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں پانچویں نمبر پر ہے۔