مارپیٹ میں ایک نوجوان شدید طور پر زخمی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-Nov-2019

رگھونا تھ پور ؍سیوان :(راجیش کمار )رگھوناتھ پور تھانہ حلقہ کے پتار بازار میں مارپیٹ میں ایک موبائل دوکاندار نوجوان شدید طور پر زخمی ہوگیا ۔ واقعہ کے سلسلے میں زخمی نوجوان نرمل کمار یادو ، ولد راجندر یادو سونکرا گائوں باشندہ نے بتایا کہ دو پہر میں اپنی موبائل دوکان پر کچھ کام کررہا تھا کہ اچانک 5سے 7نوجوانوں نے میرے دوکان میں گھس کر مجھے لاٹھی ڈنڈے سے مارنے لگے ، شوروغل سن کر آس پاس کے لوگوں کے ذریعہ بیچ بچائو کیا گیا ۔ گزشتہ دو دنوں سے مجھے بغل کے گائوں کے نوجوانوں کے ذریعہ گالی گلوج کیا جارہا تھا ۔اسی سلسلے میں آج ان لوگوں نے مجھے مارا پیٹا ، وہیں زخمی حالت میں آناً فاناً میں لوگوںکے ذریعہ رگھوناتھ پور ریفرل اسپتال لایا گیا جہاں ابتدائی علاج کے بعد بہتر علاج کےلئے سیوان ریفر کیا گیا ۔ خبر لکھے جانے تک رگھوناتھ پور تھانہ میں ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے ۔