مسجد کی تعمیر کرنے والوں پر برستی ہے خدا کی رحمت :وصیل احمد خان

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-Nov-2019

کیسر یا (عاقب چشتی )کیسریا بازار کی جامع مسجد صدیوں قدیم مسجد ہے عمارت بوسیدہ ہوجانے کی وجہ سے جدید عمارت کی تعمیر نہایت ضروری تھی جس کی سنگ بنیاد علماء و مشائخ کے ہاتھوں رکھی گئی اور کروڑوں روپے کے صرفہ سے چار منزلہ عمارت کی تعمیر کی جائے گی اور چمپارن کی سب سے خوبصورت مسجد ہوگی اس کی اطلاع قومی ایکتا فرنٹ کے صدر وصیل احمد خان نے دی اور مزید بتایا کہ مسجدیں اسلام کی اہم نشانیاں ہیں اور مسجد کی تعمیر کرانے والے پر خدا کی خاص رحمتیں نازل ہوتی ہیں اور ان کے لیے جنت میں گھر تعمیر کیا جاتا ہے اس موقع سے الحاج محمد حبیب،مولانا ناز محمد قادری،مولانا نعمت اللہ جامعی،انظار الحسن خان،ماسٹر اختر حسی،نظام الدین خان،وصیل احمد خان،امتیاز سلیمانی،احمد رضا،ابھے کمار سنگھ،رجنیش کمار پاٹھک،سی او رنجن کمار،انسپیکٹر انیل کمار،ماسٹر رحیم الدین،کاشف انور خان،محمدنسیم،سیتا رام یادو،منا خان،ساجد خان،سمترا یادو سمیت سینکڑوں سماجی شخصیات موجود تھیں۔