مصطفیٰ جان رحمت کی ولادت خدا کا احسان عظیم :مشتاق احمد برہانی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-Nov-2019

کیسر یا (عاقب چشتی )اللہ عزوجل کا احسان عظیم ہے کہ سرکار دوعالم علیہ التحیۃ والثناء کو اس کائنات میں مبعوث فرمایا اور آپ کے صدقے ہی کائنات کے ذرات کو پیدا فرمایا ایک حدیث قدسی کا مفہوم ہے کہ اگر محمد کو پیدا کرنا مقصود نہیں ہوتا تو میں زمین و آسمان کو پیدا نہیں کرتا اور خود خالق کائنات نے اپنے محبوب کی عظمت و رفعت کا خطبہ پڑھا اور آپ کی تعریف و توصیف قرآن مقدس کے مختلف مقامات پر بیان فرمایا مذکورہ باتیں مولانا مشتاق احمد برہانی نے خطاب جمعہ کے دوران کہی اور مزید بتایا کہ سرکار دوعالم کل کائنات اور کل مخلوقات کے لیے رحمت ہیں اور آج بھی آپ کی رحمت سب کے لیے عام ہے اور آج بھی آپ کی رحمت کا چشمہ جاری و ساری ہے انسانیت کی فلاح و صلاح کی خاطر آپ نے ہرممکن اقدام فرمایا اور ایسی خوشگوار فضا قائم فرمائی کہ غلام کو عرب والے سرادر تسلیم کرنے لگے اور سینکڑوں برس پرانی رنجش کدورت بغض حسد کو سینے نکال کر دفن کردیا اور آپسی محبت و الفت کی خوشگوار فضا قائم ہو گئی سرکار دوجہاں نے انسانیت کی دکھتی رگوں پر اپنی انگشت کرم رکھی یتیموں کے سر پر دست شفقت رکھا مسکینوں کو اپنے گلے سے لگایا مظلوم و معصوم بیٹوں کو اپنے سینے سے لگایا پیغام انسانیت لیکر آگے بڑھے جس کی بنیاد پر ایک عظیم انقلاب برپا ہوگیا انسانیت کو سکون میسر آیا امن و آشتی کی فضا قائم ہوئی اس لیے ہمارا دینی فریضہ بنتا ہے کہ ہم سرکار مدینہ کے پیغام انسانیت،صداقت و حقانیت کو عام کریں اور آپ کے اخلاق حسنہ کے مطابق اپنی زندگی گزاریں اور نہایت باادب ہوکر جلوس محمدی میں شرکت کریں بے جا شور شرابہ ہلڑبازی سے پرہیز کریں درود وسلام پڑھتے ہوئے چلیں۔