وراٹ کے خلاف کپتانی سےپرجو ش ہوں : حق

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 08-Nov-2019

راجکوٹ،(یو این آئی ) بنگلہ دیش کے کپتان مومن الحق نے کہا ہے کہ وہ دنیا کے بہترین کھلاڑی وراٹ کوہلی کی قیادت والی ہندستانی ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کھیلنے کے لئے پرجوش ہیں۔حق کو آل راؤنڈر شکیب الحسن کے گذشتہ ہفتے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے معطل کیے جانے کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کی کپتانی ملنا ان کے لیے حیران کن ہے کیونکہ انہوں نے اس بارے میں کبھی بھی نہیں سوچا تھا۔28 سال کے حق نے کہاکہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ مجھے ٹیم میں کسی فارمیٹ یا ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنایا جائے گا۔ میں وراٹ کوہلی کی ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کھیلنے کو لے کر بہت پرجوش ہوں۔ میرا خیال ہے کہ وراٹ تمام فارمیٹس میں دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں اور ان کے خلاف اترنا بہت دلچسپ هوگا۔ ​​انہوں نے کہاکہ وراٹ تمام فارمیٹس میں دنیا کے بہترین بلے باز ہیں۔ ان کے خلاف کھیلنے کو لے کر میں بہت پرجوش ہوں۔ حق نے بنگلہ دیش کی جانب سے 36 ٹیسٹ کھیلے ہیں جس میں ان کے نام 2،613 رن درج ہیں۔وراٹ موجودہ تین میچوں کی ٹی -20 سریز سے باہر ہیں لیکن دو میچوں کی ٹسٹ سیریز کیلئے دوبارہ ٹیم میں واپسی کریں گے۔