وزیر اعلی نے کھادی مال کا افتتاح کیا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-Nov-2019

پٹنہ :وزیر اعلی نتیش کمار نے آج پٹنہ میں کھادی مال کا افتتاح کیا ۔ کھادی مال کے نام پر یہ ملک کا پہلا اور سب سے بڑا مال ہے ۔ اس مال میں بہتر ڈیزائن کے ساتھ 20فیصد چھوٹ دینے کا بھی نظم کیا گیا ہے ۔ مال کی تعمیر کا مقصد حکومت کے ذریعہ کھادی کو برانڈ کی شکل میں پرموٹ کرنے کے قدم کے طور پر دیکھا جارہا ہے ۔ بہار اسٹیٹ کھادی بورڈ کے ذریعہ تیار اس مال کےگرائونڈ فلور پر ساڑی،شلوار سوٹ سمیت لیڈیز گارمنٹ کے کائونٹر بنائے گئے ہیں ۔ فرسٹ فلور پر ریڈی میڈ شرٹ ، کرتا ،پا جامہ، بنڈی ،جینٹس گارمنٹ ،جبکہ تیسری منزل پر کھادی دیہی صنعت کے ذریعہ تیار بہاری کھانے پینے کی چیزیں اسٹور پر دستیاب ہیں ۔