پرینکا چوپڑا کا 144کروڑ روپے کا گھر

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-Nov-2019

ممبئی،(یواین آئی)مشہوراداکارہ پرینکا چوپڑا اور ان کے شوہر نک جونس نے امریکہ کے لاس انجلس میں 144کروڑ روپے کا گھر خریدا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ پرینکا اور نک نے 20ہزار مربع فٹ کی جائیداد خریدی ہے اور اس کےلئے انہوں نے 144کروڑ روپے خرچ کئے ہیں۔کہاجارہا ہے کہ پرینکا اورنک کے نئے گھر میں سات بیڈروم ،11باتھ روم اور بڑا سا دالان ہے۔نک اور پرینکا نے دسمبر 2018 میں شادی کی تھی۔ پرینکا نے ایک نیا گھر خریدنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔اس بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا،’’گھر خریدنا اور ماں بننا میری آئندہ فہرست میں شامل ہے۔‘‘پرینکا نے کہا تھا ،’’میرے لئے گھر وہ ہے جہاں میں خوش ہوں،میرے آس پاس کے لوگ خوش رہیں۔‘ ‘انہوں نے حال ہی میں فلم اداکار فرحان اختر کے ساتھ فلم ’دی اسکائی از پنک‘کی تھی۔وہ رابرٹ روڈرگز کی فلم ’وی کین بی ہیروز‘ میں بھی نظر آئیں گی۔