کسان کی بدحالی ،ناقابل معافی ،ذمہ دار بی جے پی حکومت :سابق وزیر

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-Nov-2019

مین پوری(حافظ محمد ذاکر )سابق وزیر آلوک کمار شاکیہ نے سماج وادی دفتر میں عوام کے مسائل سنے کے دوران کہا کہ بی جے پی حکومت کی غلط پولیسیوں کی وجہ سے کسانوں میں عدم اطمینان ہے،بی جے پی حکومت ٹرانس گنگا منصوبے کیلئے مکروہ انداز اپنائے ہوئے ہے، ان داتا(کسان) کی اقتصادی حالت کی ذمہ دار صرف بی جے پی،ذمہ دار ہے ،جو نا قابل معافی ہے ، جب تک کسان خوشحال نہیں ہوگا ،اس وقت تک ملک ہو یا ریاست اس کی ترقی ناممکن ،کسان کو اس ملک میں ان داتا کہا جاتاہے ،کسان ،مزدور ،جوان ،اس حکومت سے عاجز آچکا ہے ،ریاست میں امن امان کی جگہ پر تشدد واقعات روز رونما ہو تے ہیں ،پروفیسر کے سی یادو نے کہا کہ کسانوں کی پریشانیوں کو حل کرنے کی بجائے ان پر لاٹھی چارج کیا جارہا ہے ، ضلع انتظامیہ کچ اپنا الگ راگ الاپ رہی ہے، چندر شیکھر یادو نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کسانوں کو دھمکیاں دے کر امن قائم کرنا چاہتی ہے،صورتحال کی عدم فراہمی نہ ہو نے کے باعث امن و امان کی ریاست میں صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے، اس موقعہ پر سکھویر سنگھ یادو ،رینو کٹاریا ،جیو تی میسی ،رامشرن یادو ،گیتا یادو ،سمیت سپا کے بہت سے کار کنان موجود تھے ۔