کھٹی میٹھی چکن بوٹی بنانے کی ترکیب

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 28-Nov-2019

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

 اجزاء

 چکن آدھا کلو

 نمک حسب ذائقہ

 خشک ادرک کا پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ

 لہسن کے جوئے تین سے چار عدد

 پیاز ایک عدد درمیانی

 کٹی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ

 سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ

 املی کا گودا چار کھانے کے چمچ

 شہد ایک کھانے کا چمچ

 ہرادھنیا دوکھانے کے چمچ

 کوکنگ آئل دو سے تین کھانے کے چمچ

تیار کرنے کی ترکیب

چکن کو صاف دھو کر دس سے پندرہ منٹ کے لئے فریزر میں رکھ دیں،پھر ایک سائز کی چوکور بوٹیاں کاٹ لیں۔

لہسن کے جوؤں کو کچل کر نمک کے ساتھ چکن کی بوٹیوں پر لگا کر رکھ دیں۔

زیرہ بھون کر پیاز کے ساتھ باریک پیس لیں اور اس میں املی ،ادرک اور لال مرچ ڈال کر پکنے رکھ دیں۔

چار سے پانچ منٹ پکا کر یہ مکسچر گاڑھا ہو جائے تو شہد ملاتے ہوئے چولہے سے اتارلیں۔

اس مکسچر کو ٹھنڈا کرکے اس میں چکن کی بوٹیوں کو ڈال کر اچھی طرح ملالیں۔

کوکنگ آئل میں چکن کی بوٹیوں کو ڈال کر فرائی کریں۔تیل علیحدہ ہونے لگے تو باریک کٹا ہوا ہرادھنیا چھڑک کر چولہے سے اتارلیں۔