گوپال گنج میںخوفناک سڑک حادثہ ،6بچیوں کی دردناک موت

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-Nov-2019

گوپال گنج :(ارون مشرا ) گوپال گنج میں پلیادھنسنے سے ٹائلس لدے ٹریلر کے پلٹ جانے سے 6بچیوں کی دردناک موت ہوگئی ۔ حادثہ مادھوپور اوپی کے سریا نریندر گائوں میں ہوا متوفی سبھی بچیوں کی شناخت ڈیہا ٹولہ (نونیا ٹولہ )باشندہ کی شکل میں گئی ہے ۔ جائے وقوع پر ڈی ایم ارشد عزیز اور پولس سپرنٹنڈنٹ منوج کمار تیوار ی سمیت ضلع انتظامیہ کے اعلی افسران پہنچ گئے ہیں ۔ جے سی بی سے ٹائلس کے ملبہ کو ہٹاکر بچیوں کی لاش پولس نے برآمد کرلیا ہے ۔ وہیں اس حادثہ کے بعد گائوں میںکہرام مچ گیا ہے ۔ چشم دیدوں نے بتایا کہ سریا نریندر پنچایت کی مکھیا میم تارا بیگم کا مکان بن رہا تھا ۔ مکان میں ٹائلس لگانے کےلئے راجستھان سے ٹریلرسے ٹائلس منگایا گیا تھا ۔ مانجھی برولی روڈ پر سریا نریندر موڑ کے پاس پل دھنس گیا اور ٹریلر پلٹ گیا ۔ پل کے نیچے بکری چرارہی 6بچیاں ٹائلس کے ملبے کے نیچے دب گئیں ، جے سی بی لیکر پولس پہنچی تب تک 6بچیوں کی موت ہوچکی تھی ۔ فی الحال برولی، سدھولیا ، مانجھا سمیت 5تھانوں کے پولس اور ڈی ایم ایس پی موقع پر کیمپ کر رہے ہیں ۔ مرنے والی بچوں میں رمیش مہتو کی بیٹی کاجل کماری(17)راجو مہتو کی بیٹی لالی کماری (12)دھرما مہتو کی بیٹی کاجل کماری (12)راجند مہتو کی بیٹی پریتی کماری (11)ہری مہتو کی بیٹی انیتا کمار ی (10)راجو مہتو کی بیٹی نیلم کماری (11)شامل ہیں ۔